کراچی(اسٹاف رپورٹر / این این آئی )گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےاعلان کیا کہ وہ میئر کراچی کو خط لکھیں گے تاکہ پارکنگ پلازہ میں متاثرہ تاجروں کو عارضی طور پر کاروبار کرنے کی اجازت دی جا سکے، اگر اس کیس کی فائل کو بھی روایتی کارروائی کے بعد بغیر کسی نتیجے کے بند کیا گیا تو استعفیٰ دے دوں گا۔وہ تاجر برادری کے نمائندوں کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرمولانا بشیر فاروقی کاکہنا تھاکہ گل پلازہ کے دکانداروں کو صدر پارکنگ پلازہ کی دکانوں میں منتقل کیا جائے، اس کیلئے میئرکراچی کو خط لکھوں گا ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سانحہ گل پلازہ ایک بڑا المیہ ہے اور اس موقعپر پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے متاثرہ تاجروں کی عملی مدد ہونی چاہیے۔