• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تجارتی حجم اس سال 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیگا، نتالی بیکر

لااہور(آصف محمود بٹ )پاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی شراکت داری مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید اضافے سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، اندازہ ہے کہ اس سال امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم 8 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے ، تجارت میں یہ اضافہ پاکستان میں امریکی معاشی سرگرمیوں کے مثبت اثرات کا مظہر ہے اور دونوں ممالک ایک منصفانہ اور متوازن تجارتی نظام کے تحت مشترکہ خوشحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔نتالی بیکر نے کہا کہ گزشتہ بیس سال سے زائد عرصے سے امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی اور اہم سرمایہ کار رہا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تجارتی روابط مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیرینہ تعلقات مستقبل میں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔دورے کے دوران امریکی ناظم الامور نے سیالکوٹ کی عالمی شہرت یافتہ اسپورٹس گڈز صنعت کے نمایاں اداروں فارورڈ اسپورٹس، فرسٹ امریکن کارپوریشن لمیٹڈ اور سی اے اسپورٹس کا دورہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید