اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اہم سفارتی اور اقتصادی مصروفیات بھی ہونگی۔ زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جنیوا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم ، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 20 تا 22 جنوری ڈیووس۔کلوسٹرز سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔