• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کابینہ، مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جامع قانون منظور

کوئٹہ(خ ن)  بلوچستان  کابینہ نے مسنگ پرسنز کامسئلہ حل کرنے کیلئے  جامع قانون منظور کرلیا  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یکم فروری سے ریاست یا حکومت کی جانب سے جبری گمشدگی نہیں ہوگی  بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے مسئلے کو طویل عرصے سے ریاستِ پاکستان کے خلاف ایک منظم پروپیگنڈہ ٹول کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا حالانکہ ملک کے دیگر صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا میں اس نوعیت کے کیسز بلوچستان سے کہیں زیادہ ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں بعض عناصر اور جماعتیں اس حساس معاملے پر محض سیاست کرتی رہیں مگر مسئلے کے مستقل اور قانونی حل کے لیے کبھی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے 22ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کے انتظامی، قانونی، سماجی، تعلیمی اور ترقیاتی امور سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے اور کئی کلیدی قوانین اور رولز کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت، کابینہ، اراکینِ اسمبلی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ مسنگ پرسنز کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے ایک جامع اور مؤثر قانون بلوچستان اسمبلی سے منظور کرایا گیا انہوں نے واضح کیا کہ یکم فروری کے بعد ریاست یا حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی جبری گمشدگی نہیں ہوگی اور اس حوالے سے واضح قانونی فریم ورک موجود ہوگا ۔
اہم خبریں سے مزید