کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے ملک کی 90 فیصد بلڈنگز میں فائر الارم اور ایمرجنسی ایگزٹ نہیں ہے، گل پلازہ آتشزدگی واقعے پر وزیراعلی سندھ نے جو کمیٹی بنائی ہے، وہ ایک ایک چیز کو دیکھے گی اور تمام جائزے لے کر اپنی رپورٹ دے گی۔گل پلازہ سانحہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ واقعہ کے جو بھی محرکات سامنے آئیں گے، وہ سب کو بتائے جائیں گے۔گل پلازہ میں اس وقت بھی ریسکیو کا عمل چل رہا ہے اور لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ جو لاشیں شناخت کے قابل نہیں، ان کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جا رہی ہے۔