• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آتشزدگی کے نئے واقعات میں تشویشناک اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گل پلازا سمیت کراچی میں آتشزدگی کے نئے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا ہے، تاہم پریشان کن امر یہ ہے کہ آتشزدگی کے پرانے مقدمات بھی تاحال عدالتوں میں نتائج کے منتظر ہیں۔ کراچی میں واقع آر جے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 11 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود سست روی کا شکار ہے، منگل کوعدالت نے گواہان کو سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران ضمانت پر رہا 12 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان میں عابد، شاہد، حنیف، احسن، طارق، عارف و دیگر شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید