کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجرقومی مومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاہے کہ سانحہ گل پلازہ کے جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں لیکن مالی نقصان کے ازالے کی سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا متاثرین کوفی کس ایک کروڑ روپے دینے کے اعلان حوصلہ افزاہے لیکن اس کے فوری عملدرآمدکویقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گل پلازہ کےد ورے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے متاثرین دکانداروں کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔آفاق احمد نے تاجر تنظیموں سے کہاکہ اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر اتحادکا مظاہرہ کریں ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے متاثرین کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کے اعلان کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا اعلان صرف اعلان نہیں ہونا چاہے اس پر فوری عمل درآمد کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدام کریں۔