• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”آن لائن ہراسانی“ جیو اور کشف فاؤنڈیشن کی پیشکش ”ایک اور پاکیزہ“ کی نئی قسط آج ”جیوٹی وی“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)”آن لائن ہراسانی“جیو اور کشف فاؤنڈیشن کی پیشکش ”ایک اور پاکیزہ“ کی نئی قسط آج ”جیوٹی وی“ پر دیکھیں۔ تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی کا ڈرامہ سیریل ”ایک اور پاکیزہ“ اپنی منفرد اور جرأت مندانہ کہانی کے باعث ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہا ہے۔ کشف فاؤنڈیشن اور جیو کی مشترکہ کاوش سے پیش کیا جانے والا یہ ڈرامہ نا صرف آن لائن ہراسانی جیسے حساس مسئلے کو اجاگر کررہا ہے بلکہ معاشرے میں رائج منافقت، دہرے معیار اور عورت کے خلاف نظام پر بھی سوالات اٹھارہا ہے۔ معروف لکھاری بی گل کی تحریر میں دکھا یا گیا ہے کہ غیرت، عزت اور شرم جیسے تصورات کا بوجھ ہمیشہ عورت پر ہی ڈالا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید