کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سانحہ گل پلازہ میں نارتھ ناظم آباد کے رہائشی میاں بیوی اور بیٹا بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں ۔عمر نبیل، ڈاکٹر عائشہ اور 14 سالہ بیٹے محمد علی کی ورثاء کو تلاش ہے ۔بھائی راحیل نے گل پلازہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی شاپنگ کی غرض سے گل پلازہ آئے تھے ۔آخری بار رات ساڑھے دس بجے رابطہ ہوا تھا ۔بھائی نے بتایا تھا کہ دھواں بہت ہے ہم پھنسے ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ میز نائن فلور پر کراکری شاپ میں تھے ۔اگلی کال 10 منٹ بعد کی مگر کسی نے کال اٹینڈ نہ کی۔ہم نے ڈی این اے کے لئے سیمپل جمع کروادیا ہے ،امید کے سہارے ہم چل رہے ہیں۔