اسٹاک ہوم(جنگ نیوز)سویڈن میں یہودی رہنماؤں کا مسلمانوں کو الاقصیٰ کا قرآن پیش کر کے یکجہتی کا مظاہرہ ، ایک ماہ قبل مساجد میں قرآن کی توہین پر اقدام،اسٹاک ہوم کی جامع مسجد کا دورہ کر کے کلام مقدس پیش کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا خوف اور خطرے کا سامنا مسلمان اور یہودی دونوں کرتے ہیں، دونوں کمیونٹیز کی سیاست اور نفرت سے اوپر اٹھنے کی امید،یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی یہودی کمیونٹی کے رہنماؤں نے اسٹاک ہوم کی جامع مسجد کا دورہ کر کے یروشلم کی الاقصیٰ مسجد سے قرآن کی ایک کاپی مسلمانوں کو پیش کی، یہ اقدام ایک ماہ قبل مساجد میں قرآن کی توہین کے بعد یکجہتی کے اظہار کے طور پر کیا گیا۔