ممبئی(جنگ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بی جے پی کے نوجوان ووٹروں کے مدنظرسب سے کم عمر صدر نے تین سالہ مدت کیلئے ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ 45 سالہ نابین نے 65 سالہ سابق صدر جے پی نڈا کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے منگل کو بھارت کے سب سے غریب ریاست میں سے ایک کے کم معروف قانون ساز نیتن نابین کو پارٹی کا سب سے کم عمر صدر منتخب کیا، جس کا مقصد نوجوان ووٹروں کی توجہ حاصل کرنا ہے۔