• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، ہوا تو چھپائیں گے نہیں، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی ( حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں، اپوزیشن لیڈرز کا نوٹیفکیشن اچھا اقدام ہے ، ہم 8فروری کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ،جوپرامن ہوگا، ہماری اپیل ہے کہ لوگ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کریں،مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بہتر ہے صلح صفائی ہو، خیبرپختونخوا حکومت کو ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں، جس سے ان پر الزامات لگ جائیں، جو لوگ الزامات لگاتے ہیں ان سے گزارش ہے ثبوت بھی لائیں، منگل کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگوکرے ہوئےانہوں نے کہا کہ 8فروری ہمارا علامتی دن ہے۔
اہم خبریں سے مزید