• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی کاز وے پل مکمل، لوگوں نے گاڑیاں چلانا شروع کر دیں

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)کورنگی کاز وے پل کی تعمیر مکمل ہوگئی کسی بھی دن اس کا باضاطہ افتتاح کر دیاجائے گاکےپی ٹی (قیوم آباد) چورنگی سے کورنگی کراسنگ تک ملیر ندی کے اندربننے والے اس پل پر منگل کو شہریوں نے از خود رکاوٹیں ہٹاکر گاڑیاں چلانا شروع کر دیں ذرائع نے بتایا کہ چار روز پہلے پل کے اوپر کارپٹننگ اور لین مارکنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے اور افتتاح کا منتظر ہےحکومت سندھ نے 1.4 کلومیٹر طویل پل کو 6ارب13کروڑ50 لاکھ روپےکی لاگت سے تعمیر کیا ہےیہ پل24 میٹر چوڑا دو رویہ اور تین تین لین پر مشمل ہےجولائی2023میں اس پر کام شروع ہوا تھا بارشوں کے دوران ملیرندی کے اندر سڑک بند ہونے سے لاکھوں گاڑیاں گزر نہیں پاتی تھیں اور لوگ دیگر راستوں سے ہو کر اپنے گھروں کو پہنچتے تھے جس سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا تھااب اس پل کے بننے سےشہریوں کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہو جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید