ابوظہبی، کراچی (سبط عارف، نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے غزہ سے متعلق نو تشکیل شد ہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی ہے، اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان نے کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے بورڈ میں شامل نہ ہونے پر میکرون کو 200فیصد ٹیرف کی دھمکی دی ہے،برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ امن بورڈ میں شمولیت پررضا مندی ظاہر کی ہے تاہم دونوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک ارب ڈالر کی رکنیت فیس ادا نہیں کریں گے۔