• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اگلے حادثے کا انتظار کرتی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر صحت، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اگلے حادثے کا انتظار کرتی ہے۔ صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے خلاف بات کرنیوالوں کا قول و فعل سب کے سامنے ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف نےکہا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں ضرور جائے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفی کمال نے کہا کہ اٹھارہ سال سے ان کی حکمرانی ہے انہیں اپنی گورننس ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے کیا ہم یہ غلط بات کر رہے ہیں۔ اگر میری ایک کیا دس وزارتیں لے کر بھی شہر کو بچایا جاسکتا ہے تو میں قربان کرنے کو تیار ہوں۔ وفاق میں تعلیم اور صحت کی وزارتیں رکھ کر ہم کیا کرسکتے ہیں۔ جس ایم کیو ایم کے پی پی پی طعنے دیتی ہے اس کے بانی کے مسئلے خود حل کرتی تھی۔ حادثات کے بعد سندھ حکومت اگلے حادثے کا انتظار کرتی ہے۔ ایم کیو ایم کی ابھی اتنی طاقت نہیں ہے کہ پورے نظام سے ٹکرا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید