اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )پاکستان کے نجی شعبے میں پہلی بار۔ CORI روبوٹک کی ریپلیسمنٹ سرجری انجام ، ڈاکٹر ممریز سالک نقشبند، کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک اور جوائنٹ ریپلیسمنٹ سرجن نے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں پاکستان کے نجی شعبے میں پہلی بار CORI روبوٹک سسٹم کی مدد سے مکمل کی ریپلیسمنٹ سرجریز کامیابی سے انجام دے کر ملکی طبی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔CORI روبوٹک ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کروانے کا سہرا ڈاکٹر ممریز سالک نقشبند کے سر جاتا ہے، جس کے ذریعے نی ریپلیسمنٹ سرجری میں درستگی، حفاظت اور معیار کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ CORI کو دنیا بھر میں نی ریپلیسمنٹ کے لیے جدید ترین اور انتہائی درست روبوٹک سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔یہ تاریخی سرجریز بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور میں انجام دی گئیں، جہاں تین نی ریپلیسمنٹ سرجری ایک ہی دن میں کامیابی سے مکمل کیں ۔روبوٹک سسٹم امریکہ میں تیار کردہ CORI روبوٹک سسٹم نی ریپلیسمنٹ سرجری میں مریض کی ساخت کے مطابق ریئل ٹائم اور امیج فری منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔