• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار قائد کے قریب شہری کی فائرنگ، ڈاکو ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مزار قائد کے قریب مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردا ت کے دوران شہری نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکوکو ہلاک کردیا ،تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانہ کی حدود نمائش چورنگی مزار قائد عوامی گیٹ نمبر 1 کے قریب جمعرات کی شب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے ،ڈکیتی کے دوران مبینہ طور پر مزاحمت پر فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طور پر ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر ہلاک ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ نے بتایا ہےکہ ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم شہری کی جانب سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید