کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نےورلڈ بینک کے تحت چلنے والے سندھ میں منصوبوں پر تحقیقات کیلئے نیب کو خط لکھ دیا۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی انجنیئر عادل عسکری نے چیئرمین نیب کے نام خط میں کہا ہے کہ ورلڈ بینک اور یو این منصوبوں کا مقصد سندھ میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور پانی کی فراہمی کو بہتر بنانا تھا۔ فنڈز کی مسلسل فراہمی کے باوجود زمین پر کوئی خاطر خواہ نتائج نظر نہیں آ رہے۔خط میں ورلڈ بینک فنڈنگ سے چلنے والے 12 بڑے منصوبوں کی فہرست بھی شامل کی گئی ہے۔ کراچی اربن موبیلٹی، کلک کراچی پروجیکٹ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ سمیت 12 منصوبوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔