کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن کا جمعہ 23 جنوری کو ہونے والا بورڈ اجلاس ملتوی کر دیا گیا، واضح رہے اجلاس کے ایجنڈے میں دیگر امور کے ساتھ اہم بات میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شہر میں ہائیڈرنٹس کو بند کئے جانے کے اعلان کی منظوری لینا تھی ،اجلاس ملتوی کئے جانے کی بورڈ کی جانب سے کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی اسی طرح گریڈ 17 اور 18 کے افسران کے لئےڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بھی گزشتہ روز خاموشی سے ملتوی کر دی گیا تھا جس کے باعث طویل عرصے سے اپنی ترقیوں کے منتظر ملازمین کو مزید انتظار کرنا ہو گا ،واضح رہے اگر یہ ڈی پی سی ہو جاتی تو اس کے بعد گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین باری آئے گی ملازمین کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے ہر بار تاریخ طے ہونے کے بعد ڈی پی سی کو ملتوی کر دیا جاتا ہے۔