• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے سندھ، لاہور اور پشاور کیلئے ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں سندھ، لاہور اور پشاور ہائی کورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کےلئے جن دس ایڈیشنل ججز کی توثیق کی منظوری دی ہے ان میں جسٹس میران محمد شاہ، جسٹس مسز تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن، جسٹس عبد الحمید بھرگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھنبھرو، جسٹس علی حیدر’آدا‘ جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید