اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینیٹ، میاں رضا ربانی نےکیا ہےکہ وفاقی حکومت کو قومی مباحثے کے بغیر’’بورڈ آف پیس‘‘ (BOP) میں شمولیت اختیار نہیں کرنی چاہئے تھی۔’’بورڈ آف پیس‘‘ ایک متنازع بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں اقوام متحدہ کی حیثیت کو مجروح کرنے کی صلاحیت موجود ہے،اس سلسلے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا،وفاقی حکومت کو اٹھارہویں ترمیم کو نشانہ بنانے کی بجائے، قومی مباحثے کے بعد ہی اہم فیصلے کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے،اٹھارہویں ترمیم پارلیمنٹ اور وفاقی اکائیوں کے درمیان قومی اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی،یہ ترمیم دراصل وفاق کے استحکام کی بنیاد ہے،موجودہ داخلی کمزوریوں کے پیش نظر، اس توازن کو مجروح کرنے کی کسی بھی کوشش کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔