• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے 2 افسران کو پرفارمنس الاؤنس کی منظوری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی میں تعینات گریڈ 16کے دو پریوینٹو افسران کو پرفارمنس الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر عاطف اقبال خان اور مس نُصرت، جو انٹرنل جاب پوسٹنگ (IJP) کے عمل کے ذریعے منتخب ہوئے تھے، کو 19 جنوری 2026 سے پرفارمنس الاؤنس دیا جائے گا۔ جاری کردہ احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ پرفارمنس الاؤنس کی ادائیگی سرکلر نمبر 6(96)S(BIC)/2013-14 مورخہ 6 مارچ 2015 اور فنانس ڈویژن کے آفس میمورنڈم نمبر 1(3)/Imp/2015-360 مورخہ 7 جولائی 2015 کے پیرا 10 میں درج شرائط و ضوابط کے تحت ہوگی۔ مزید یہ کہ اگر مقررہ مدت یعنی نوٹیفکیشن کے اجرا کے ایک ماہ کے اندر مذکورہ شرائط پوری نہ کی گئیں تو پرفارمنس الاؤنس ختم کر دیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید