کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر کارپوریشن نے13سو کنڈی مین بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ایم ڈی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے بتایا کہ شہر میں سیوریج کے مسائل پر قابو پانے کے لئے واٹر کارپوریشن کے موجودہ کنڈی مینوں کی تعداد بہت کم ہےنئے بھرتی کئے جانے والے کنڈی مین تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کے ذریعے ہونگے اور شہر میں سیوریج اوور فلو جیسے مسائل کے حل کی ذمہ دار ہونگے انہوں نے کہا ہمارے ادارے کے ایکسئن نجی فرم کی کارکردگی کو مانیٹر کرے گی۔