اسلام آ باد (رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس کی لائیو اسٹریمنگ جمعرات کو دوسرے روز بھی بند رہی ۔ ذرائع کے مطابق آج جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کوریج کی بھی لائیو اسٹریمنگ کا بہت کم امکان ہے۔ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل دو دن سے خراب ہے تاہم سر کاری ٹی وی بھی قومی اسمبلی کی لائیو کوریج نہیں دکھا رہا۔