• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے داماد نے غزہ ماسٹر پلان پیش کردیا، بورڈ میں شمولیت کی دعوت پر غور کررہا ہوں، پیوٹن۔ فرانس، برطانیہ کا انکار

ڈیووس(نیوزڈیسک )فرانس ‘برطانیہ اور جرمنی سمیت متعددیورپی ممالک نے غزہ امن بورڈ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ‘روسی صدرولادیمیر پیوٹن اور بھارت کا کہناہے کہ وہ ٹرمپ کی شمولیت کی دعوت پر غورکررہے ہیں جبکہ چین نے اس معاملے پر چپ سادھ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکا نے جمعرات کو ’’نیو غزہ‘‘ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غزہ کو مکمل طور پر نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر نےغزہ کیلئے ’’ماسٹرپلان ‘‘پیش کردیا‘ اس منصوبے میں رہائشی ٹاورز، ڈیٹا سینٹرز‘صنعتی پارکس اور ساحلی تفریح گاہیں شامل ہیں ۔ جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں غزہ امن بورڈ کے لیے دستخطوں کی تقریب کی میزبانی کے بعد ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈکشنر کو غزہ کا ترقیاتی منصوبہ پیش کرنے کی دعوت دی، جس پر جیرڈ کشنر نے حاضرین کو غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سےصدر ٹرمپ کے ابتدائی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شروع میں ہم ایک فری زون اور ایک حماس زون رکھنے پر غور کر رہے تھے‘ پھر ہم نے سوچا کیوں نہ ہم ایک بہت بڑی کامیابی کی منصوبہ بندی کریں۔

اہم خبریں سے مزید