اسلام آباد ( نامہ نگار) قومی اسمبلی نے انکم ٹیکس آرڈیننس (تیسری ترمیم) بل 2025کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، قانون سازی کا بنیادی مقصد ٹیکس سے متعلقہ تنازعات کے حل کے لئے متبادل نظام (اے ڈی آر)کے طریقہ کار کو مزید موثر اور شفاف بنانا ہے،جمعرات کووزیر مملکت برائے خزانہ، محصولات اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے یہ بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نئے قانون کے تحت اے ڈی آر کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کے عمل میں موجود خامیوں کو دور کیا گیا تاکہ نظام کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے،اب ٹیکس گزار اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو دونوں چیئرمین کے عہدے کیلئے تین تین نام تجویز کریں گے،اگر فریقین کے درمیان اتفاقِ رائے نہ ہو سکے تو دونوں جانب سے ایک ایک نام وزیرِ قانون کو بھیجا جائے گا جو حتمی فیصلہ کرینگے۔