کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے غزہ کو 2035تک معاشی مرکز بنانے کے لیے 25ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کردیا۔ بورڈ آف پیس کا تخمینہ ہے کہ جدید سہولیات اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے 25 ارب ڈالر سے زائد کی ضرورت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈیووس میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور معاشی تبدیلی کے لیے ایک تفصیلی خاکہ (بلیو پرنٹ) پیش کیا گیا، جس میں کثیر الجہتی ’ماسٹر پلان‘ کی وضاحت کی گئی ہے تاکہ 2035 تک اس محصور علاقے کو ایک علاقائی معاشی مرکز میں تبدیل کیا جا سکے۔ یہ اقدام اگلے عشرے (دس سال) کے لیے بلند تر اہداف مقرر کرتا ہے۔ اس کا مقصد غزہ کی جی ڈی پی کو 10 ارب ڈالر سے زائد تک پہنچانا اور اوسط سالانہ گھریلو آمدنی کو 13000 ڈالر سے اوپر لے جانا ہے۔