کراچی (جنگ نیوز) قطر کا تحفہ،نیا ایئر فورس ون رواںگرمیوں میں ٹرمپ کیلئے تیار،امریکہ کی 250ویں سالگرہ، قطری طیارہ جولائی کی تقریبات کا حصہ بننے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا بوئنگ 747 طیارہ، جسے عارضی طور پر ایئر فورس ون کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، رواں گرمیوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استعمال کے لئے فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔ امریکی فضائیہ کے مطابق یہ طیارہ ممکنہ طور پر جولائی میں امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ بھی بن سکتا ہے۔ تاہم اس غیرمعمولی تحفے نے کانگریس، ریپبلکن قانون سازوں اور ٹرمپ کے بعض اتحادیوں میں اخلاقی، آئینی اور سیکیورٹی خدشات کو جنم دیا ہے، جبکہ موجودہ ایئر فورس ون طیاروں کی عمر اور تکنیکی مسائل بھی بحث کا مرکز ہیں۔