• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے حکومت کا ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شمولیت کا فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے حکومتِ پاکستان کے’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شمولیت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کے بین الاقوامی اہمیت کے فیصلے ہمیشہ مکمل شفافیت اور تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ کئے جانے چاہئیں، گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے نے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کے باوجود وہ موجودہ پارلیمان کو جائز نہیں سمجھتی کیونکہ 2024 کے عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ طور پر ہیرا پھیری کر کے عوام پر ایک حکومت مسلط کی گئی، حکومت کو چاہئے تھا کہ اس قدر اہم فیصلے پر دستیاب پارلیمانی فورمز میں کھلے عام بحث و مشاورت کرتی،پاکستان کی کسی بھی بین الاقوامی امن اقدام میں شمولیت اقوامِ متحدہ کے کثیرالجہتی نظام کو تقویت دینے والی ہونی چاہئے، نہ کہ ایسے متوازی ڈھانچوں کا حصہ بنے جو عالمی نظم و نسق کو کمزور یا پیچیدہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید