کراچی (رفیق مانگٹ)اسمارٹ فون عادت نے بچوں کی بنیادی صلاحیتیں چھین لیں، ایک تہائی بچے کتاب کو بھی موبائل اسکرین سمجھ کر اس پر انگلیاں پھیرتے ہیں، بچے بیت الخلا استعمال کرنے، کھانے پینے اور بنیادی کام انجام دینے سے بھی قاصر، 30 فیصد کتاب درست طریقے سے استعمال نہیں کر پاتے،28 فیصد بچے خود سے کھا پی نہیں سکتے،بڑی وجہ بچوں اور والدین کا حد سے زیادہ اسکرین ٹائم ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تشویشناک انکشاف ہوا ہے کہ اسکول شروع کرنے والے تقریباً ایک تہائی بچے کتاب کو بھی موبائل اسکرین سمجھ کر اس پر انگلیاں پھیرتے ہیں، جب کہ ہزاروں بچے بیت الخلا استعمال کرنے، کھانے پینے اور خودمختار بنیادی کام انجام دینے سے بھی قاصر ہیں۔