• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد ( طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجلسِ شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس آج جمعہ دن 11بجے طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کے تحت طلب کیا ،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ذرائع کے مطابق زیر التوا قانون سازی نمٹائی جائے گی،حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس کے ذریعے حکمت عملی کی منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید