کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں اب تک55سے 60افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔14 افراد کی شناخت ہوچکی ہے۔ جن میں ڈی این اے سے 8افراد کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے۔86 فراد لاپتہ ہیں۔کچھ انسانی اعضاء کے علاوہ تمام کے ڈی این اے لئے جا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعہ کی تمام پہلوں سے تحقیقات کررہی ہے۔ محرکات سامنے آئیں گے تو میڈیا کو بتائیں گے۔ریسیکو ٹیموں کا ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔جن عمارتوں میں فائر کے انتظامات نہیں ہیں۔ان کو نوٹس جاری کررہے ہیں۔6 عمارتوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ریسیکو آپریشن کا حتمی وقت نہیں بتاسکتے ۔ سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔