• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ میں تخریب کاری یا دانستہ آگ لگانے کے شواہد نہیں ملے، پولیس

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں تخریب کاری یا دانستہ آگ لگانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں ، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ انکوائری مکمل ہونے سے قبل حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔ پولیس حکام کے مطابق حکومت نے واقعہ کی غیر جانبدانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ ادارے شامل ہیں۔فائر فائٹنگ اور فائر سیفٹی سے متعلق ایک ادارے کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید