• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا فروری سے تخفیف غربت گریجویشن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)حکومت نے اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون سے39ارب روپے کی لاگت سے انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کےلیے آئندہ ماہ فروری سے تخفیف غربت گریجویشن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ منصوبہ ملک کے25اضلاع میں شروع کیا جائے گا جو چار سال میں مکمل ہوگا، اضلاع کا انتخاب 2022اور 2025کے سیلابی نقصانات کی بنیاد پر بھی کیا گیا ، وفاقی وزیر تخفیف غربت سید عمران احمد شاہ نےکہا ہےکہ یہ منصوبہ بھی نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام کی طرح مکمل شفافیت کے ساتھ نافذ کیا جائے گا،مستحق خاندانوں کی نشاندہی غربت اسکور کارڈ کے ذریعے کی جائے گی، جس میں پی ایم ٹی سکور 0 سے 32 تک کے گھرانے شامل ہوں گے، منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی آزادانہ جانچ، مالی و کارکردگی آڈٹس، شکایات کے ازالے کے نظام اور رئیل ٹائم مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید