• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس نہ بلانے سے متعلق آئینی خلاف ورزی کا اعتراف

اسلام آباد( رانا غلام قادر)حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس نہ بلانے سے متعلق آئینی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا، یہ اعتراف قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں دیے گئے تحر یری جواب میں کیا گیا۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شا ہ کے سوال پر وزیر انچارج وزیر اعظم آفس نےایوان کوتحریری طورپربتایا کہ مالی سال 2023.24 اور 2024.25 میں مشترکہ مفادات کونسل کے صرف تین اجلاس ہوئے ، انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر 90 دن میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا آئینی تقاضا پورا نہیں کرسکے ۔نفیسہ شاہ نے سوال اٹھایا تھا کہ دستور کے آ رٹیکل 154کے تحت ہر نوے دن کے بعد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا ضروری نہیں ،وزیر انچارج نے بتایا کہ 5اگست 2023،،29جنوری 2024اور28اپریل 2025کومشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس منعقدہ ہوئے۔مالی سال 2023..24میں پہلی سہ ماہی کا اجلاس 29 جنوری 2024ء کو منعقد ہوا، جس میں مشتر کہ مفادات کونسل نے دیگر ایجنڈا امورکے علاوہ پیٹرولئیم پالیسی 2012ء میں ترامیم کی منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید