کراچی (اسد ابن حسن) ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) اپنے مالی مسائل سے نمٹنے کے لیے اور بہتر وسائل کے حصول کے لیے کراچی کی تین ٹاؤن شپ میں واقع 54 کمرشل پلاٹس کو نیلام عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمرشل پلاٹ کورنگی ٹاؤن شپ، نیو کراچی ٹاؤن شپ اور سرجانی ٹاؤن شپ میں واقع ہیں۔ نیلام ہونے والے کمرشل پلاٹس کا رقبہ 80 مربع گز سے لے کر 600 مربع گز تک ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن شپ میں پانچ پلاٹس، کورنگی ٹاؤن شپ میں 22 پلاٹس اور سرجانی ٹاؤن شپ میں 27مختلف مخصوص پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔ لیز کے حقوق 99 برس کے لیے دیے جائیں گے۔