اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں گریڈ 19 افسر کا تبادلہ؛مس بصیرت میمریز کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔بصیرت میمریز، جو اس وقت سیکرٹری (مینجمنٹ، ایچ آر، آئی آر-IV) کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو فوری طور پر سیکرٹری (مینجمنٹ، ایچ آر، آئی آر-III)، ایف بی آر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک مؤثر رہے گی۔