• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے، انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا کی زیرصدارت شوگر ڈیلرز کا اجلاس کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین ، ایگزیکٹو چیئرمین حاجی داود خلجی ، انجمن تاجران لورالائی کے صدر حاجی عبدالغفار ناصر سمیت صوبہ بھر سے چینی کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے شرکت کی ، اجلاس میں شوگر ڈیلروں کو درپیش مشکلات ارو مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں اتفاق رائے سے حاجی ظہور بادینی صدر ، سید سمیع اللہ آغا جنرل سیکرٹری ، سید عبدالغفار آغا سینئر نائب صدر ، حاجی سلیم لہڑی نائب صدر سعداللہ آغا چیئرمین ، ساجن کمار نائب صدر ، حافظ عبدالقیوم ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، ارباب میر وائس کاسی جوائنٹ سیکرٹری ، عبدالغفار ناصر نائب صدر ، حاجی احمد اللہ رابطہ سیکرٹری ، جاوید خان سرپرست اعلیٰ اور حضرت علی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ، انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے خطاب میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار شوگر ڈیلرز کے مسائل کے حل لئے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی تاجروں کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کریں گےانڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کرتے ہیں ہمارے تاجروں کو تنگ نہ کیا جائے بصورت دیگر عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اس موقع پر جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین ، نومنتخب صدر حاجی ظہور احمد بادینی، سید غفار آغا، سید سمیع اللہ ، حاجی عبدالغفار ناصر، حافظ عبدالقیوم، ارباب میروائس کاسی، حاجی سلیم لہڑی، حاجی احمد اللہ نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید