کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نےکہا ہے کہ شاپنگ پلازے میں آتشزدگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سےتحقیقاتی رپورٹ اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تاجروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح محمد روڈ پر آتشزدگی سے متاثرہ پلازہ کے دروے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر انجمن تاجران بلوچستان رحیم خان کاکڑ سمیت دیگر تاجر رہنما اور دکاندار بھی ان کے ہمراہ موجود تھےکمشنر نے متاثرہ تاجروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سےتحقیقاتی رپورٹ اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تاجروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے بروقت اور مربوط کارروائی کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔