کوئٹہ ( اسٹاف پورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان نارتھ کے جنرل منیجر آغا عنایت اللہ نے کہا ہے کہ این ایچ اے نے صوبے کی قومی شاہراہوں پر برف باری اور بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے عملی اقداماتکرتے ہوئے ٹریفک کو بحال رکھا انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر ویسٹ زون میر آصف مسعود ڈپٹی ڈائریکٹر این 50انجئینر شاہ محمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر این 70نیاز احمد خاور، ڈپٹی ڈائریکٹر بصیر احمد نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ نوکنڈی ، سبی اور دیگر علاقوں میں گزشتہ شب ہونے والی شدید بارش اور برف باری کے دوران وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان اور چیف ایگزیٹیو آفیسر این ایچ اے کیپٹن اسداللہ خان کی خصوصی ہدایت پر قومی شاہراہوں پر جاری شدید برفباری میں تمام شاہراہوں کو تمام ٹریفک کی روانی کیلئے بحال رکھاتاکہ ٹرانسپورٹرو ں اور عوام کو محفوظ سفر کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے این ایچ اے کی ٹیموں نے بلوچستان کی قومی شاہراہوں قلات ، مستونگ ، لکپاس ، کوئٹہ ، شیلاباغ ، خوجک ٹاپ اور چمن این 25 لکپاس اور شیخ واصل این 40کچلاک ، زیارت کراس،خانوزئی ، کان مہترزئی اور مسلم باغ این ۔ 50 مچھ، کولپور،سپیزنڈ اور کوئٹہ ،این 65 شاہراہوں پر موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا ۔