کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی رہائش گاہ پر آمد ، ڈپٹی چیئرمین کی بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، محمد صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے ایوانِ بالا میں فعال ، موثر اور مثبت کردار کو سراہا۔