• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر پر فلمایا گیا سونگ، تنہا اکیلی ہوں، سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی ہیروئن صبا قمر پر فلمایا ہوا سماعتوں میں رس گھولنے والا گیت تنہا اکیلی ہوں، پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول ہوگیا۔

گانے کو نامور موسیقار نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے، سائرہ پیٹر اس سے قبل بھی نوید ناشاد کے کمپوز کیے ہوئے دل آویز کا ٹائٹل سونگ تنہائی کو زہر مانتے ہیں اور نیہر کا ٹائٹل سونگ بھی گا چکی ہیں۔

اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کی آواز آہستہ آہستہ ڈراموں کے او ایس ٹی کی ضرورت بنتی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید