• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے میرے گھر والے کھا گئے، لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ پر لواحقین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ایک ہی فیملی کے تین افراد کے لاپتہ ہونے پر قیصر نامی شخص دل برداشتہ ہے۔قیصر نے بتایا کہ میری بیوی، سالی اور بہو لاپتہ ہے۔ادارے میرے گھر والے کھا گئے ۔میں سول اسپتال اور ڈی سی آفس کے چکر کاٹ رہا ہوں لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں ۔میرے گھر میں ماتم کا سماں ہے میں کسی کو کیا جواب دوں ۔کل جب سردی پڑی تو میری طبیعت خراب ہو گئی ۔میری آواز بیٹھ گئی تھی میں کانپنے لگا تھا۔ میں ڈاکٹر کے پاس گیا اور انجکشن لگوایا۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ بہت بہتر ہے لیکن بغیر ڈنڈے کے کچھ کام نہیں ہوتا۔غریب آدمی کی کوئی نہیں سنتا ۔مجھے آج لوگ بول رہے ہیں کہ تم شہرت کے لئے سب کر رہے ہو ۔میرے گھر والے مجھے واپس کر دیں میں چلا جاؤں گا۔
اہم خبریں سے مزید