کراچی ( جنگ نیوز)جیو ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ ایک اور پاکیزہ‘‘ میں پیکا ایکٹ کا تذکرہ، جیو کی ڈرامہ سیریل "ایک اور پاکیزہ" کی چوتھی قسط نے معاشرتی رویّوں کے دہرے معیار کو بے نقاب کردیا، قسط میں بیرسٹر ثمن, پاکیزہ کے والد سے پوچھتی ہیں کہ ویڈیو کے معاملے پر قانونی راستہ کیوں اختیار نہیں کیاتو اُن کا جواب خاموشی میں تھا ۔ ؟ دیکھیئے ڈرامہ سیریل "ایک اور پاکیزہ" ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8 بجے صرف جیو ٹی وی پر۔