اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کو ایک ہنر مند، روشن خیال اور مضبوط پاکستان کی تعمیر میں شراکت دار بنایا جا ئیگا، دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوان آبادی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے ، ان کو تعلیم و تربیت، معیاری استعدار کار اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔