ڈیووس(آئی این پی)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نےکہا ہے کہ 2026کے آخر تک اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں سے زیادہ ذہین ہو گی،5 سال میں یہ ٹیکنالوجی تمام انسانوں کی مجموعی ذہانت کو پیچھے چھوڑ دیگی ،AIاور روبوٹیکس سے بینظیرمعاشی توسیع ہوگی ،انسانوں جیسے روبوٹ جلد زندگی کا حصہ، اے آئی مددسے کام کرینگے، انسانوں سے زیادہ روبوٹس ہونگے۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے پیشگوئی کی کہ 2026 کے آخر تک اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں سے زیادہ ذہین ہو جائے گی۔