• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو، کاراور ڈمپر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

جامشورو (نامہ نگار) جامشورو کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور ڈمپر میں ہولناک تصادم، خاتون اور بچی سمیت 6افراد جاں بحق، دو خواتین شدید زخمی، تیز رفتاری کے باعث اوورٹیکنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جامشورو کوثری اور ٹھٹھہ کے درمیان قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں کار اور ڈمپر کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور نعشیں گاڑی میں پھنس گئیں جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے پیش آیا، حادثے کا شکار کار حیدرآباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی جبکہ کار سواروں کا تعلق بھی حیدرآباد سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کے بعد گاڑی میں پھنس جانے والی نعشوں کو نکالنے کے لیے کار کو کاٹنے کا عمل جاری رہا، زخمی ہونے والی خاتون اور بچی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید