کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی معدنی ذخائر 2.5ٹریلین ڈالر، نایاب دھاتوں کا عالمی کھلاڑی بننے کو تیار، ذخائر میں سونا، تانبہ، زنک، لیتھیم اور نایاب دھاتیں ڈیسپروزیئم، ٹربیئم،پراسیوڈییمیم اور نیوڈییمیم شامل، افریقہ اور دیگر خطوں کی معدنیات پروسیسنگ کا ریجنل ہب بن سکتا ہے، تیل پر انحصار کم کرنے پر توجہ،ماڈن 110 ارب ڈالر سرمایہ کاری ، امریکی کمپنی محکمہ دفاع کیساتھ ملکر پروسیسنگ ریفائنری قائم کریگی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اپنے معدنی ذخائر کی مالیت 2.5 ٹریلین ڈالر قرار دی ہے، جس میں سونا، تانبہ، زنک، لیتھیم اور نایاب دھاتیں شامل ہیں۔