• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام زکام کیخلاف ہماری سب سے بڑی دفاعی لائن ہماری ناک

کراچی (نیوز ڈیسک) عام زکام کے خلاف ہماری سب سے بڑی دفاعی لائن ہماری ناک ہوتی ہے، تحقیق کے مطابق ناک کے خلیات فوری انٹرفیرون پروٹین پیدا کریں، تو وائرس پھیلنے سے رک جاتا ہے۔سائنسدانوں نے ناک کے خلیات کو لیبارٹری میں بڑھایا اور دیکھا کہ وائرس کے جسم میں داخل ہونے پر یہ خلیات کس طرح ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔یہ تحقیق بتاتی ہے کہ زکام ہونے یا نہ ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہمارے ناک کے خلیات وائرس کے خلاف کس حد تک مؤثر دفاع کر پاتے ہیں۔ اگر ناک کے خلیات فوری طور پر انٹرفیرون (interferon) نامی پروٹین پیدا کریں، تو یہ وائرس کو خلیات میں داخل ہونے اورپھیلنے سے روک دیتا ہے۔یہ وہ وقت ہے جب ہم زکام کی علامات جیسے ناک بہنا، چھینکیں اور تھکن محسوس کرتے ہیں۔سرد درجہ حرارت ناک اور پھیپھڑوں میں وائرس کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ یہ انٹرفیرون کی پیداوار سست کر دیتا ہے۔آلودگی یا سگریٹ کے دھویں کا سامنا مدافعتی ردعمل کو خراب کر سکتا ہے اور انفیکشن زیادہ خطرناک بن سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید