• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR ٹائروں کی تیاری، فروخت میں ہیر پھیر کے سدباب کے لئے جدید نظام نصب کرے گی

کراچی (اسد ابن حسن)FBR ٹائروں کی تیاری، فروخت میں ہیر پھیر کے سدباب کے لیے جدید نظام نصب کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سگریٹ، چینی اور سیمنٹ کے بعد مختلف گاڑیوں کے ٹائر بنانے والی فیکٹریوں میں اس کی تیاری اور بعد میں اس کی فروخت کے حوالے سے ہیر پھیر کے سدباب کے لیے جدید نظام کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ ایف بی آر کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس سیمنٹ کی تیاری اور فروخت میں 11ارب روپے کا ہیر پھیر ہوا۔ چینی کی تیاری اور فروخت میں 2020 میں 517 ارب روپے کا ہیر پھیر ہوا۔ اسی طرح سگریٹ کی تیاری اور فروخت میں بھی ہر برس حکومت کو اربوں روپے کا سالانہ نقصان ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید